نئی دہلی: یکم/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی خواتین کمیشن اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے پہاڑ گنج کے ایک ہوٹل سے آج صبح کم از کم 39 نیپالی لڑکیوں کو آزاد کرایا۔خواتین کمیشن کے مطابق انسانی اسمگلنگ مخالف مہم دیر رات ایک بجے سے شروع ہوکر صبح چھ بجے تک چلی۔خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے ٹوئٹر پر اس مہم کی اطلاع دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ کمیشن کو خفیہ اطلاع ملی اور پہاڑ گنج کے ایک ہوٹل سے 39 نیپالی لڑکیوں کو چھڑایا گیا۔ رات بھر چھاپے ماری جاری رہی اور دہلی پولیس نے اس میں تعاون کیا۔ پورے ہوٹل میں بس نیپال سے لائی گئیں لڑکیاں تھی جنہیں خلیجی ممالک میں بھیجا جانا تھا۔ پولیس کی مشترکہ مدد سے انسانی اسمگلنگ کے ایک بڑے گروہ کا پردہ فاش ہوا۔ واضح ہو کہ25 جولائی کے بعد سے یہ تیسری ایسی مہم ہے۔ خواتین کمیشن کے مطابق انسانی اسمگلنگ مخالف مہم دیر رات ایک بجے سے شروع ہوکر صبح چھ بجے تک چلی۔خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے ٹوئٹر پر اس مہم کی اطلاع دی۔